۔400افراد نے برٹش چیانل عبور کیا

   

لندن : منگل کے روز برطانوی حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک دن میں ریکارڈ چار سو تیس مہاجرین نے غیرقانونی طور پر چینل عبور کر کے برطانیہ پہنچے ہیں۔ پیر کے روز سیاسی پناہ سے متعلق نئے ضوابط کے حوالے سے جاری بحث کے دوران بتایا گیا کہ اس سے قبل ستمبر 2020 میں ایک روز چار سو سولہ تارکین وطن غیرقانونی طریقے سے چینل عبور کر کے برطانیہ پہنچے تھے۔ برطانوی حکومت نے اس سلسلے میں کریک ڈاؤن کا اشارہ دیا ہے۔