۔45 دن کے بعد کورونا کے یومیہ کیسیس 2لاکھ سے نیچے

   

زائد از 90 مریضوں کو شفا ہوئی، مہاراشٹرا بدستور سب سے زیادہ متاثرہ ریاست

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسیس 45 دن کے بعد کم ہوکر دو لاکھ سے رہ گئے ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وبا کے ایک لاکھ 86 ہزار 364 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ، 14 اپریل کو ملک میں کورونا کے 1,84,372 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے ۔اس دوران دو لاکھ 59ہزار 459مریضوں نے شفایابی حاصل کی جس کی شرح 90.34 فیصد تک پہنچ گئی۔دریں اثنا جمعرات کو 29 لاکھ 19 ہزار 699افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی ۔ ملک میں اب تک 20 کروڑ 75لاکھ 20ہزار 660افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیںمرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں میں 1,86,364نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ملک میں متاثر ین کی مجموعی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 75 لاکھ 55ہزار 457ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران دو لاکھ 59 ہزار 459مریض صحتمند ہو ئے جس سے ملک میں شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 48لاکھ 93ہزار 410ہوگئی۔ ایکٹو کیسز 76,755سے گھٹ کر23لاکھ 43ہزار 152رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 3660مریض اپنی زندگی کی جنگ ہار گئے جس سے ہلاک شدگان کی کل تعداد بڑھ کر 3,18,895 ہوگئی ہے ۔ملک میں ایکٹیو کیسزکی شرح گھٹ کر 8.50 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.16 فیصد ہے ۔ملک میں جان لیوا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹرامیں ایکٹیو کیسز کی تعداد 13,981سے گھٹ کر مجموعی تعداد 3,03,752 رہ گئی ہے ۔ اسی عرصے کے دوران ریاست میں 34,370مزید مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 52,76,203 جبکہ 884مریضوں کی ہلاکت کیساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 92,225ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ریاست کیرالا میں کورونا کے ایکٹیو کیسزکی تعداد 6,554 سے گھٹ کرمجموعی تعداد 2,42,356رہ گئی اور کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 30,539سے بڑھ کر مجموعی تعداد 21,98,135 ہوگئی ، جبکہ اموات کی تعداد181سے بڑھ کر 8063 ہوگئی۔ریاست کرناٹک میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا کے ایکٹیو کیسز7,721سے گھٹ کر مجموعی تعداد 40,2,224 رہ گئی ہے ۔
اسی مدت کے دوران 476 مزید مریضوں کی اموات سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 27،405 ہوچکی ہے ۔ ریاست میں اب تک 20،94،369 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔