۔48 افراد کو جیون رکھشا ایوارڈس

   

نئی دہلی 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزارت داخلہ نے آج اعلان کیاکہ اس سال یوم جمہوریہ کے موقع پر زائداز 48 افراد کو اعزاز عطا کیا جائے گا۔ ان میں سے 8 افراد اہمیت کے حامل ہیں جن کو جیون رکھشا ایوارڈس دیئے جائیں گے۔ ایک شخص کی زندگی بچانے میں ان کے انسانی جذبہ کو سلام کرتے ہوئے انھیں اعزاز دیا جارہا ہے۔ یہ ایوارڈس 3 زمروں میں دیا گیا۔ سروتم جیون رکھشا پدک، اتم جیون رکھشا پدک اور جمہوری رکھشا پدک ایوارڈس کو ان افراد میں تقسیم کیا جارہا ہے جنھوں نے بہادری کے کارنامے انجام دیئے ہیں۔