نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینی کمیٹی برائے سلامتی نے آج تقریباً 48 ہزار کروڑ روپئے مالیت کی سب سے بڑی دیسی دفاعی حصولیابی کی معاملت منظوری دے دی ۔ اس حصولیابی میں 73 ایل سی اے تیجس
Mk-1A
لڑاکا طیارے اور 10 ایل سی اے تیجس
MK-1
ٹرینر ایر کرافٹس شامل ہیں۔ وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے اس فیصلہ کا ٹوئیٹر پر اعلان کیا۔