لندن۔/9 نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کی 3 بینکوں نے ریلائنس کمیونکیشنس کی طرف سے لئے گئے 4,850 کروڑ روپئے کے قرض کی عدم ادائیگی پر لندن میں انیل امبانی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے کیونکہ ایک شخصی ضمانت پر یہ قرض حاصل کئے گئے تھے۔ انیل امبانی نے کہا کہ وہ ایک ناقابل پابندی شخصی راحت کا مکتوب دینے سے اتفاق کرچکے تھے لیکن اپنے شخصی اثاثوں کی ضمانت کبھی نہیں دی تھی۔ چینی بینکوں نے کہا ہے کہ ریلائنس کے ایکزیکیٹیو نے امبانی کی طرف سے شخصی ضمانت کے مچلکہ پر دستخط کی تھی۔