۔5جی کا اثر ‘ حیدرآباد سے امریکہ کیلئے ائر انڈیا کی پروازیںمتاثر

   

حیدرآباد 19 جنوری ( سیاست نیوز ) امریکہ میں مختلف مقامات کو جانے والی مختلف پروازیں منسوخ یا ری شیڈول کی جا رہی ہیں کیونکہ وہاں
5G
خدمات کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔ ان پروازوں میں حیدرآباد سے براہ دہلی امریکہ جانے والی پرواز بھی شامل ہے ۔ آج کئی برہم مسافرین نے جو حیدرآباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پہونچ گئے تھے تاکہ براہ دہلی شکاگو جا سکیں ‘ سوشیل میڈیا پر شکایت کی کہ انہیں اس تبدیلی سے بروقت واقف نہیں کروایا گیا جس کی وجہ سے ان کا سارا شیڈول متاثر ہوگیا ہے ۔ائر انڈیا عہدیداروں نے بتایا کہ انہوں نے منگل کو ہی اس تعلق سے الرٹ جاری کردیا تھا اور مسافرین کو اطلاع دی گئی تھی ۔ ائر لائین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں
5G
مواصلاتی خدمات کا آغاز کیا جا رہا ہے جس سے پروازیں متاثر ہو رہی ہیں ۔ اسی لئے یا تو انہیں منسوخ کیا جا رہا ہے یا پھر ری شیڈول کیا جا رہا ہے ۔