نیویارک: فائزر اور بایو این ٹیک کے دواساز اداروں نے امریکی حکومت سے درخواست کی ہے کہ ان کی تیار کردہ کوویڈ 19 کی ویکسین ہنگامی بنیادوں پر پانچ سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو لگانے کی اجازت دی جائے۔ فائزر نے اس بات کا اعلان ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کیا۔کوویڈ 19 سے وابستہ وائٹ ہاو?س کے رابطہ کارجیفری زینٹس نے بتایا کہ اگر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن باضابطہ اجازت ملنے کے بعد ہی اس عمر کے بچوں کے لیے یہ ویکسین نومبر تک دستیاب ہو سکے گی۔اس معاملے کو زیر غور لانے کے لیے، ایف ڈی اے نے 26 اکتوبر کو مشیروں کا ایک اجلاس طلب کیا ہے۔