حیدرآباد 30 مئی ( سیاست نیو ز) ڈائرکٹر برلا پلانیٹوریم ڈاکٹر بی جی سدھارتھ نے بتایا کہ 5 جون کی نصب شب سے کچھ دیر قبل چاند گہن ہوگا ۔ یہ صرف چند گھنٹے کا ہوگا اور 6 جون کی صبح اولین ساعتوں تک ختم ہوجائیگا ۔ انہوں نے بتایا کہ قلمی چاند گہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند کا سایہ زمین سے گذرتا ہے ۔ اس لئے یہ کوئی خاص نظارہ نہیں ہوگا بلکہ کئی لوگوں کو چاند میں گہن کے باوجود کوئی فرق محسوس نہیں ہوگا ۔