۔5 ریاستوں میں کانگریس کی کارکردگی پرکپل سبل کااظہارتشویش

   

نئی دہلی: پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد اب کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے اپنی پارٹی کو ہی نصیحت دی ہے۔ سبل نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو اپنی کارکردگی پر توجہ دینی چاہئے، کیونکہ پارٹی مغربی بنگال میں ایک بھی نشست نہیں جیت سکی۔ وہیں پارٹی آسام اور کیرالہ میں بھی ناکام ہوگئی۔سبل نے کہاکہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ وہ کانگریس کی کارکردگی پر زیادہ تبصرہ نہیں کریں گے ۔ملک میں کوویڈ کی صورتحال کولے کر وزیر اعظم مودی پرطنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو یہ کہنا چاہئے کہ ہم وبا کے خلاف اس جدوجہد کو جیتیں گے، الیکشن ایک الگ معاملہ ہے لیکن یہ زندگی اور موت کی لڑائی ہے۔آپ کو بتادیں کہ کپل سبل کانگریس میں باغی گروپ جی 23 گروپ کا حصہ رہے ہیں۔