۔5 ممالک کا ترکی سے حملے روکنے کا مطالبہ

   

نیویارک ۔ 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 5 یورپی ارکان نے ترکی سے شامی کْرد ملیشیا کے خلاف حملے روکنے کا مطالبہ کردیا۔نیوز ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق فرانس، جرمنی، برطانیہ، بلجیم اور پولینڈ نے ہنگامی اجلاس کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے میں کہا کہ ’ہم شام کے شمال مشرقی علاقے میں ترک فوجی آپریشن کے باعث تشویش میں مبتلا ہیں‘۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ’ہم ترکی سے یکطرفہ فوجی کارروائی روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ ہم نہیں سمجھتے کہ اس سے ترکی کے سیکیورٹی خدشات کی ترجمانی ہورہی ہے‘۔یورپی ممالک نے مشترکہ اعلامیے میں تحفظات کا اظہار کیا کہ ترکی، ان حملوں سے درپیش خطرات کے ذریعے داعش کو ابھرنے کا بہترین موقع فراہم کررہا ہے۔