۔5 ٹریلین ڈالر کی معیشت ‘صرف ریاضی کے ضرب تقسیم سے نہیں

   

چدمبرم کے الزامات مسترد، پارلیمنٹ میں سیتارامن کا بیان
نئی دہلی، 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہندوستانی معیشت کے سال 2024-25 تک 50 کھرب ڈالر کی معیشت بنائے جانے کے سلسلے میں سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ یہ صرف ‘ساھوکاری’ اور کچھ برسوں میں معیشت کے بڑھنے سے ممکن نہیں ہوسکتا ہے بلکہ اس کے لئے مہنگائی ، زر مبادلہ کی شرح اورریوینیو خسارہ کو کنٹرول میں رکھنا ہوتا ہے ۔ نرملا سیتا رمن نے عام بجٹ پر راجیہ سبھا میں ہونے والی بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ صرف ریاضی کا ضرب تقسیم کا حصہ ہوتا تو کانگریس کے 60 برسوں کی مدت میں بھی ممکن ہوگیا ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام سماجی بہبود کاموں کے الاٹمنٹ میں اضافے کے ساتھ ہی مالیاتی نظم و ضبط پر عمل کرتے ہوئے ریونیو خسارہ کو مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے مقابلے میں 3. 3 فیصد پر رکھتے ہوئے معیشت کو رفتار دینے کے اقدامات کئے گئے ہیں۔ اس میں تمام طبقات کو ذہن میں رکھاگیا ہے ۔