۔50بستروں پر مشتمل آئی سولیشن وارڈ کا قیام : ضلع کلکٹر پداپلی

   

پداپلی۔کورونا وباء کے پس منظر میں پداپلی ضلع میں 50 بستروں پر مشتمل آئی سولیشن وارڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس بات کی اطلاع پداپلی ضلع کلکٹر سِکتا پٹنائک نیبروز پیر ایک صحافتی بیان میں دی۔ ضلع کلکٹر نے عوام کو مطلع کیا کہ کورونا وباء کے وسیع پھیلاؤکے تناظر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کو بہتر سہولت کی فراہمی کے تحت ضلع مستقر پداپلی کے سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر ایم۔ واسو دیوا ریڈی ‘ ڈی سی ایچ او’ فون نمبر 9949016111 کے زیر صدارت 20 بستروں پر مشتمل اور گوداوری کھنی سرکاری ایریا ہسپتال میں ڈاکٹرشرینواس ریڈی ‘ سپریٹنڈنٹ ‘ سیل نمبر 9849126140 کی زیر صدارت 30 بستروں پر مشتمل آئی سولیشن وارڈز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ضلع میں عوام کی سہولت کے تحت کورونا وباء￿ یا اس مرض سے متعلق علامات پرشک وشہبات کو دور کرنے کے لئے پداپلی حلقہ میں ڈاکٹر فنیندرا 9963136002 ‘ راماگنڈم حلقہ کے لئے ڈاکٹر کرپا بائی 9866176563 ‘ دھرمارم حلقہ میں ڈاکٹر سمپت ریڈی 9573598024 ‘ منتھنی حلقہ میں ڈاکٹر شنکر ا دیوی 9160305534 ‘ طبی عہدیداروں کو متعین کیا گیا ہے۔ ضلع کلکٹر نے مزید کہا کہ عوام کی سہولت کی خاطر گذشتہ ماہ مارچ سے 9989071042 ‘ 9177641042 فون نمبرات سے ضلع میں کال سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ عوام کو کورونا سے متعلق جانکاری دینے اور ان کی خدمت کے تحت ضلعی عہدیدار برائیطب و صحت ڈاکٹر پرمود کمار 9849022772 ‘ ڈاکٹر واسو دیوا ریڈی ڈی سی ایچ او 9949016111 ‘ ڈاکٹر شرینواس شری رام ڈی ایس او 9849017852 ‘ ضلعی طبی عہدیداران اپنی خدمات پر مامور ہیں۔ حسبِ ضرورت مندرجہ بالا خدمات سے مستفید ہونے ‘ ہر ایک کو لازمی طوپر ر ماسک لگانے ‘سماجی فاصلہ بنائے رکھنے ‘ ہاتھوں کو اکثر سینیٹائیزر یا صابن سے دھونے ‘ ضلع میں کورونا وباء کو پھیلنے سے روکنے میں تعاون کرنے کی ضلع کلکٹر نیعوام سے اپیل کی۔