کپواڑہ : سرحد پر پاکستان کی طرف سے ہندوستان میں دراندازی کی کوشش کی جارہی ہے ۔ کشمیر میں دہشت گردوں کے ایک بہت بڑے گروپ کو داخل کرانے کیلئے پاکستانی فوج نے سازش تیار کی ہے ۔ جموں و کشمیر کے ایل او سی مژھل سیکٹر میں انٹلیجنس کی رپورٹ کے مطابق 50 دہشت گرد ہندوستان میں داخل ہونے کا موقع تلاش کررہے ہیں ۔ لشکر طیبہ ، حزب المجاہدین کے کئی کارکن سرحد کے اُس طرف نظرآرہے ہیں ۔ تاہم ہندوستان کی چوکس فوج اور بی ایس ایف کے جوانوں نے دہشت گردی کے اس منصوبہ کو ناکام بنایا ہے ۔
