نئی دہلی ۔ /20 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے جمعرات کے دن کہا کہ حکومت غیرمشروط قرضے 50 لاکھ روپئے تک صنعتکاروں کیلئے متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 19 کروڑ روپئے مالیتی قرض خودروزگار فلیگ شپ پروگرام پردھان منتری مدرا یوجنا کے تحت تقسیم کئے جاچکے ہیں ۔ یہی کوشش اب 30 کروڑ افراد تک وسعت حاصل کرے گی ۔ صدرجمہوریہ نے آج لوک سبھا کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس کا انکشاف کیا ۔
