کوٹہ (راجستھان) ۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے مطابق راجستھان کے کوٹہ ڈسٹرکٹ میں ہوئے ایک حادثہ میں 22 سالہ نوجوان بانٹی بروا کو اس کے دوست نے 500 روپیوں کی عدم ادائیگی پر قتل کردیا۔ بروا نے ایک سال قبل 20 سالہ کالو سے 500 روپئے اُدھار لئے تھے۔ ایس ایچ او موہن کمار کے مطابق رمیش بروا اور اس کے تین بیٹوں کالو، اولو اور پنکج کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ واقعہ اسٹال کھیڈی گاؤں میں پیش آیا۔ مہلوک بروا گھریلو اشیاء فروخت کیا کرتا تھا۔