۔5000 لاغر اونٹوں کو گولی مار دی گئی

   

٭ جنوبی آسٹریلیا میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوا جو شاذونادر بھی نہ ہوتا ہوگا۔ جنوبی آسٹریلیا میں اس وقت خشک سالی کی وجہ سے پانی کی شدید قلت ہے تاہم اس علاقہ میں موجود 5000 سے زائد بیمار اور لاغر اونٹوں کو پانی کی بہت زیادہ مقدار پی جانے کی قیمت اپنی جان دیکر چکانی پڑی کیونکہ انہیں ہیلی کاپٹر سے گولیاں چلا کر ہلاک کردیا گیا۔ اس موقع عہدیداروں نے بتایا کہ خشک سالی کی وجہ سے اونٹوں کے ریوڑ دیہی علاقوں کو ہانک دیئے گئے تھے جس سے غذا اور پانی کی قلت پیدا ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ لاغر اونٹ پانی پینے کی کوشش میں پانی کے بڑے بڑے گڑھوں میں پھنس جاتے اور مرجاتے تھے جس کی وجہ سے پانی بھی آلودہ ہورہا تھا۔