ادئے پور ۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کا ایک 53 سالہ تاجر اپنی ہی کار میں زندہ جل کر ہلاک ہوگیا۔ راہگیر شعلہ پوش کار کی ویڈیو تصاویر لینے میں مصروف رہے۔ اس واقعہ کی ریکارڈنگ میں مصروف راہگیروں نے شعلہ پوش کار سے اس شخص کو باہرنکالنے کی کوشش نہیں کی۔ یہ واقعہ کوٹا، ادئے پور قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ پریم چند جئے نامی یہ شخص اننت پورہ میں اپنی فیاکٹری جارہا تھا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہیکہ کار میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی تھی۔