حیدرآباد 8اپریل (یواین آئی)اے پی میں کورونا وائرس کا پتہ چلانے کے لئے کی جارہی جانچ کے اندرون 55منٹ نتیجہ برآمد ہوجائے گا۔ اس جانچ کے لئے درکار ٹسٹنگ کٹ کی دستیابی کو یقینی بنایاجائے گا۔ابتدا میں 100کٹس کی تیاری کا کام انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر)کی جانب سے ریاست کو دیاگیا۔ان کٹس کے کام کرنے کا تجزیہ آئی سی ایم آر نے کیا اور اس کو قابل استعمال قرار دیا ہے ۔اے ایم ٹی زیڈ کی جانب سے ان کٹس کی تیاری کا کام کیاجارہا ہے ۔آئی سی ایم آر سے درکار اجازت ملنے کے بعد ان کی تیاری میں اضافہ کیاجائے گا۔چند دنوں میں وزیراعلی کے ہاتھوں ان کٹس کو جاری کیاجائے گا۔ایک ہفتہ کے اندر 25000کٹس کی تیاری کی جائے گی۔واضح رہے کہ اے پی میں روز بروز کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے جس کے نتیجہ میں عوام میں فکر پائی جاتی ہے ۔ان نئے طریقہ کاروالی کٹس کی دستیابی سے ڈاکٹرس اور محکمہ صحت کے پیشہ وروں کو کافی سہولت اور آسانی ہوسکے گی اور جلد از جلد علاج کو یقینی بنایاجاسکے گا۔
