نیویارک۔24جولائی(سیاست ڈاٹ کام)اپنے دوست سے انتقام لینے کا ایک خاتون نے نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا،بہرحال خاتون کے اس قدم کو امریکہ میں غیر قانونی قرار دیکر گرفتار کر لیا گیا۔امریکہ میں 55 ڈالرس کے بل پر 5 ہزار ڈالرس ٹپ دینے پر خاتون کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ خاتون نے ایسا اقدام ہمدردی یا کسی کی مدد کرنے کیلئے نہیں بلکہ اپنے دوست سے بدلہ لینے کیلئے کیا۔امریکی ریاست فلوریڈ ا کے ریسٹورنٹ میں خاتون نے 5 ہزار ڈالرس ٹپ دینے کیلئے اپنے دوست کے کریڈٹ کارڈ کا استعمال کیا۔ خاتون نے بدلہ لینے کیلئے ایسا کیا۔مقامی پولیس کے مطابق خاتون کو اس کے دوست نے جہاز کا ٹکٹ خرید کر نہیں دیا تھا جس پر وہ ناراض تھی اور اس نے بدلہ لینے کیلئے اس کے کریڈٹ کارڈ سے 5 ہزار ڈالرس ٹپ دی۔پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے سرقہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
