۔57 سال عمر والوں کو وظیفہ پیرانہ سالی کی اجرائی : ای دیاکر راو

   

حیدرآباد۔ وزیر پنچایت راج و دیہی ترقیات ای دیاکر راو نے آج کہا کہ ریاستی حکومت بہت جلد نئے درخواست گذاروں کو بھی آسرا پنشن جاری کریگی اور 57 سال عمر کی تکمیل کرلینے والوں کو وظیفہ پیرانہ سالی کی اجرائی عمل میں لائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ فنی مسائل کی وجہ سے کچھ آسرا پنشن درخواستیں زیر التواء ہیں۔ تاہم بہت جلد ہم تمام اہل افراد کو یہ پنشن جاری کرینگے ۔