۔57 کارٹن نیپالی شرا ب برآمد

   

دربھنگہ ،12 فروری ( سیاست ڈاٹ کام) بہار میں دربھنگہ ضلع کے کوتوالی تھانہ علاقہ کے مغل پورا سے پولیس نے آج علی الصبح اسکارپیو پر لدی 57 کارٹن نیپالی شراب برآمد کی ہے۔ سنیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ بابو رام نے یہاں بتایاکہ مغل پورا محلہ میں شک کی بنیاد پر اسکار پیو گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا ۔ پولیس کو دیکھتے ہی ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔ اسکارپیو کی تلاشی پر اس سے 57 کارٹن شراب دستیاب ہوئی۔ سنیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایاکہ اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔