۔6 سال میں 5275 اقلیتی طلبہ کو مولانا آزاد فیلو شپ دی گئی

   

نئی دہلی۔ آسام سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عبد الخالق نے وزارت اقلیتی امور کی مولانا آزاد فیلوشپ ، جو مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی طرف سے پیش کی جانے والی ایک ہائر ایجوکیشن اسکالرشپ اسکیم ہے اس کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں۔ در حقیقت ، رکن پارلیمنٹ عبد الخالق نے لوک سبھا میں یہ سوال پوچھا کہ پچھلے چھ سالوں میں وزارت کی طرف سے کتنی اسکالرشپ دی گئی ہے جس کے جواب میں وزارت کی طرف سے بتایا گیا کہ سال 2014 -2015 سے لے کر 2019 -2020 تک 6 برسوں میں 5275 فیلوشپس سے امیدواروں کو نوازا گیا ہے۔