٭ برسبین : آسٹریلیا کے ایک سپیرے نے برسبیان میں چہارشنبہ کے دن 6 فیٹ طویل سرخ شکمی کالا سانپ پکڑا۔ اس موسم میں اتنے لمبے سانپ بہت کم دستیاب ہوتے ہیں۔ وہ ایک سانپ پکڑنے والے ادارہ میں برسرکار ہے اور اس نے فیس بک پر سانپ کی تصویر شائع کی ہے۔ اسے 2500 سے زیادہ تبصرے اور 1500 سے زیادہ ردعمل حاصل ہوئے ہیں۔