لکھنو: اترپردیش حکومت نے فروغ ہنر مندی مشن کے تحت رواں مالی سال میں 6لاکھ85ہزار نوجوانوں کو فروغ ہنرمندی ٹریننگ دینے کا ہدف طے کیا ہے ۔ ریاست کے چیف سکریٹری راجندر کمار تیواری کی صدارت میں چہارشنبہ کو اترپردیش فروغ ہنر مندی مشن کی ریاستی کمیٹی کی میٹنگ میں سال 2021،22کے لئے مشن کی سالانہ ٹریننگ ایکشن پلان منظور کیا گیا جس کے مطابق 6لاکھ 85ہزار نوجوانوں کو فروغ ہنرمندی کی ٹریننگ دی جائے گی۔ جس میں ایک لاکھ 50ہزار روایتی دست کاروں کو ان کے آرٹ کے فروغ کے ساتھ ساتھ انہیں سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔ آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں ٹریننگ پروگرام کی کوالتی میں بہتری اور ٹریننگ پروگراموں کو مزید رفتار دیتے کے لئے نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کاونسل کے ذریعہ منظور شدہ ٹریننگ سنٹروں کو بھی اترپردیش فروغ ہندر مندی مشن کے ساتھ منسلک کرنے کی تجویز پر مہر لگائی گئی۔ میٹنگ میں وسائل کے زیادہ سے زیادہ بہتر استعمال اور زیادہ سے زیادہ فروغ ہنر مندی اسکیم سے مستفید کرنے کے لئے مرکزی حکومت کے ذریعہ نافذ کی گئی آدھار انیبلڈ بائیومیٹرک حاضری کو بھی ریاست میں موثر کرنے پر اصولی رضامندی دی گئی۔
اس کے علاوہ سبھی ٹریننگ مراکز پر کووڈ انفکشن کی وجہ سے ضروری احتیاط و کووڈ پروٹوکول کے تحت ضروری انتظام کو بھی یقینی بنانے کے ہدایت دئیے گئے ہیں۔
