۔60سے زائد عمر کے افرادگھر سے نہ نکلیں : ڈی جی پی

   

حیدرآباد ۔ /13 مئی (سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ ایم مہندر ریڈی نے 60 سال کی عمر سے زائد معمر افراد کو کووڈ۔ 19 جیسے ہنگامی صورتحال کے دوران اپنے مکانات سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے ۔ مسٹر ایم مہندر ریڈی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعہ یہ کہا کہ معمر افراد عوامی مقامات پر نہ جائیں کیونکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا زائد خطرہ دوچار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ضروری اشیاء کی خریدی کیلئے بھی بزرگ افراد اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں کیونکہ اس وائرس کا ان پر اثر زیادہ ہونے کا اندیشہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی حالات میں بزرگ افراد ڈائل 100 پر فون ربط پیدا کرسکتے ہیں اور پولیس ان کی مدد کیلئے اندرون چند منٹ پہونچے گی۔