امراوتی۔/4ڈسمبر، ( پی ٹی آئی) آندھرا پردیش میں مشرقی گوداوری ضلع کے آئی پولاورم منڈل میں ایک 31 سالہ سابق سزاء یافتہ مجرم نے مبینہ طور پر اپنی ہی آنٹی کی عصمت ریزی کی۔ پولیس نے کہا کہ یہ واقعہ منگل کو پیش آیا۔ اس واقعہ پر برہم دیہاتیوں نے ملزم کو ناگا بابو کی خوب پٹائی کرنے کے بعد اس کو پولیس کے حوالے کردیا۔ متاثرہ عورت نے جو ایک بیوہ ہے اس گاؤں میں واقع اپنے گھر میں تنہا رہتی ہے اور اس کی بیٹی حیدرآباد میں مقیم ہے ۔ ملزم جو حالت نشہ میں تھا شرمناک جرم کے ارتکاب کے بعد متاثرہ عورت کے چہرہ پر مرچ پھینک کر فرار ہوگیا۔ اس نے پولیس کے خصوصی کتوں کو شناخت سے روکنے کیلئے گھر میں بھی مرچ چھڑک دیا تھا۔ناگا بابو نے متاثرہ عورت کے گھر سے نقد رقم کا سرقہ بھی کرلیا۔