۔60 کروڑ استفادہ کنندگان کو کسی بھی جگہ راشن دستیاب

,

   

نئی دہلی ۔ /2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی امور صارفین ، غذا اور عوامی نظام تقسیم رام ولاس پاسوان نے 5 ریاستوں اور مرکزی علاقوں اترپردیش ، بہار ، پنجاب ، ہماچل پردیش اور دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو کیلئے ون نیشنل ون راشن کارڈ پلان کے تحت راشن کی تقسیم کو منظوری دیدی ہے ۔ اس پلان کے ذریعہ پہلے ہی 12 ریاستوں کا احاطہ کیا جاچکا ہے جو آندھراپردیش ، گوا ، گجرات ، ہریانہ ، جھارکھنڈ ، کیرالا ، کرناٹک ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹرا ، راجستھان ، تلنگانہ اور تریپورہ ہیں ۔ پاسوان نے کہا کہ اس سہولت کے ذریعہ تقریباً 60 کروڑ این ایف ایس اے استفادہ کنندگان 17 ریاستوں و مرکزی علاقوں میں کسی بھی مقام پر فیئر پرائس شاپ سے راشن حاصل کرسکتے ہیں ۔