۔60 ہزار افغان شہری ای ویزوں کے ذریعہ ہندوستان پہنچنے کے منتظر

   

کابل : اکنامکس ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق انڈین وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدیدار نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے کابل پر قبضہ کرنے کے بعد ہندوستان میں داخلہ کے لیے فوری درخواستوں کی سہولت اور تیز رفتار ٹریک کے لیے ’ای ایمرجنسی ایکس مس ویزا‘ متعارف کرایا گیا اور اس سے متعلق حکم 17 اگست کو جاری کیا گیا تھا۔انڈیا کو ‘ای ایمرجنسی ایکس متفرق ویزا‘ کے متعارف ہونے کے پہلے دو دنوں کے دوران تقریباً 20 ہزار ویزا درخواستیں موصول ہوئیں۔ انڈین سفارتخانہ کی جانب سے 15 اگست سے پہلے جاری کیے گئے یہ سٹیمپ ویزے مبینہ طور پر 11 ہزار سے زائد ویزے چوری ہونے کے بعد منسوخ کر دیے گئے تھے جس کے بعد مرکز نے سیکورٹی خدشات کی وجہ سے ای ویزا متعارف کرانے پر زور دیا تھا۔عام حالات میں ای ویزا کی صورت میں سیکورٹی کلیئرنس کے لیے ایک ونڈو قائم کی گئی ہے اور اگر کسی متعلقہ ایجنسی کی طرف سے کوئی اعتراض نہ ہو تو ویزا جاری کر دیا جاتا ہے۔عہدیدار نے کہا کہ ’زیادہ تر درخواستیں ان افغان شہریوں کی جانب سے موصول ہوئی ہیں جو طالبان کے حکومت سنبھالنے کے بعد ایران، تاجکستان، ترکمانستان، ازبکستان اور دیگر پڑوسی ممالک میں چلے گئے ہیں۔‘