۔6000فیٹ بلندی سے جھولاگر گیا، دو خواتین محفوظ

,

   

ماسکو: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو خواتین ایک پہاڑی جھولے سے نیچے گر جاتی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ روس کے علاقے داغستان کی وادی سولاک میں پیش آیا جہاں خواتین چھ ہزار فٹ کی بلندی پر جھولا جھول رہی تھیں کہ پول سے ٹکرانے کے باعث یہ ٹوٹ گیا اور دونوں خواتین نیچے جاگریں۔ ایک روسی اخبار کا کہنا ہے کہ جھولا زیادہ بلندی پر نہیں تھا جس کی وجہ سے دونوں خواتین جھولے سے نیچے بنے لکڑی کے تختے پر گریں اور کرشماتی طور پر محفوظ رہیں۔ حادثے میں دونوں خواتین کو معمولی جسمانی چوٹیں آئی ہیں تاہم اس واقعہ کا ان پر بہت گہرا نفسیاتی اثر پڑا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔