۔7 ریاستوں، مرکزی علاقوں میں کورونا کے کیسوں میں اضافہ

   

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سات ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے فعال کیسوں میں اضافہ ہوا ہے وہیں 30 ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کیسوں میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ ملک میں ریاست چھتیس گڑھ ، گوا، جموںو کشمیر ، کیرالا ، مہاراشٹر ، لکشدیپ اور پڈوچیری میں کورونا وائرس کے بالترتیب 125 ، 7 ، 19 ، 984 ، 2 ، 252 اور کیس درج ہوئے ہیں۔ چہارشنبہ کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 12,689 نئے کیس ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 89 ہزار ہوگئی ہے ۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اسی مدت کے دوران 13,320 مریض صحتمند بھی ہوئے جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 3 لاکھ 59 ہزار 305 ہوگئی۔