۔7 ستمبر سے میٹرو ٹرین کو تلنگانہ حکومت کی منظوری

   

حیدرآباد۔ ریاستی حکومت نے حیدرآباد میٹرو ریل کو 7 ستمبر سے مرحلہ وار انداز میں بحال کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔ اس کیلئے مرکز کے رہنما خطوط کی پابندی کرنی ہوگی ۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے کہا کہ اسکولس ‘ کالجس ‘ تعلیمی و کوچنگ ادارے ‘ سنیما ہالس ‘ سوئمنگ پولس ‘ تفریحی پارکس ‘ تھیٹرس وغیرہ ریاست بھر میں بند ہی رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آن لائین اور فاصلاتی تعلیم کی اجازت رہے گی جس میں 50 فیصد تک تدریسی و غیر تدریسی عملہ کو اسکول طلب کرنے کی اجازت رہے گی ۔ یہ سہولیات صرف 21 ستمبر کے بعد اور غیر کنٹینمنٹ زونس میں رہیں گی ۔کنٹینمنٹ زونس میںلاک ڈاون جاری رہے گا۔