۔70 حکومتیں غلط خبریں پھیلانے میں ملوث

   

چین، ہندوستان، ایران، پاکستان، روس، سعودی عرب شامل
واشنگٹن ، 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومتی اداروں اور سیاسی پارٹیوں کی جانب سے کم از کم 70 ملکوں میں سوشل میڈیا اور رائے عامہ کو الٹ پھیر کرنے کی منظم کوششیں کی جارہی ہیں، محققین نے آج یہ بات کہی۔ آکسفورڈ انٹرنٹ انسٹی ٹیوٹ کی ایک رپورٹ نے پایا کہ غلط اطلاعات پھیلانے کی کوششیں گزشتہ دو سال میں دوگنی ہوگئیں اور اسے جمہوری اور مطلق العنان دونوں قسم کی حکومتیں استعمال کررہی ہیں۔ رپورٹ میں جن ممالک کی شناخت کی گئی، ان میں چین، ہندوستان، ایران، پاکستان، روس، سعودی عرب، ونیزویلا شامل ہیں۔ اس جائزے میں پایا گیا کہ فیس بک بدستور سوشل میڈیا گمراہی کیلئے پسندیدہ پلیٹ فارم ہے جس کا ثبوت 56 ملکوں میں دیکھا گیا ہے۔ ٹوئٹر کا غلط استعمال بھی ہورہا ہے۔