فضائیہ، دفاعی محکمہ اور سوئٹزر لینڈ کی کمپنی پر جھوٹے دستاویزکی تیاری کا الزام
نئی دہلی۔/22جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی نے اسلحہ کے متنازعہ ڈیلر بھنڈاری اور دیگر افراد کو مبینہ طور پر 75 پیلاٹس تربیتی طیاروں کی معاملت میں2017 میں رشوت ستانی کے الزام میں گرفتار کرلیا تھ۔ سی بی آئی نے بھنڈاری کی رہائش گاہ اور دفتر کی خانہ تلاشی لی۔ فی الحال سی بی آئی نے مزید تلاشیوں کو ترک کردیا ہے۔ یہ کارروائی تین سال سے مسلسل تحقیقات کے بعد ان کے نتائج پر کی جارہی ہے۔ یہ طیارے ہندوستانی فضائیہ کے لئے خریدے گئے تھے۔ سی بی آئی نے اس سلسلہ میں فضائیہ کے بعض ایسے عہدیداروں کو بھی گرفتار کیا ہے جن کی شناخت نہیں ہوسکی، اور نہ ہی وزارت دفاع اور سوئٹزر لینڈ کے ان عہدیداروں کی شناخت ہوسکی جو پلاٹو ایر کرافٹ لمیٹیڈ کے معاملوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ 2019 میں ان جہازوں کی خریداری کے لئے سویٹزر لینڈر کی اس کمپنی نے بولی لگائی تھی۔ سی بی آئی نے سوئٹزر لینڈ کی کمپنی پر الزام لگایا کہ اس نے بھنڈاری اور بمل سرین کے ساتھ مل کر مجرمانہ سازش رچی ہے۔ سی بی آئی نے بتایا کہ اس وقت بھنڈاری اور سرین دونوں آف سیٹ انڈیا کے ڈائریکٹر تھے ۔ ان دونوں نے دھوکہ دہی سے جون 2010ء میں سرویس پروائیڈر معاہدہ پر دستخط کئے تھے۔
