حیدرآباد۔ 14 فروری (سیاست نیوز) شہر میں ویلنٹائن ڈے کو مختلف طریقوں سے منایا گیا۔ سی آئی آئی ، ہوٹل مالکین اور دیگر شہریوں نے مل کر شہر میں غریبوں کیلئے 75,000 سے زائد فوڈ پیاکٹس تقسیم کئے۔ اس کا مقصد ضرورت مندوں کو غذا کی فراہمی اور کسی کو بھوکا نہ رکھنے کے عہد کی تکمیل ہے۔ شہریوں میں ایک دوسرے سے محبت کو فروغ دینے کی یہ ایک کوشش ہے۔