حسن آباد ۔ /13 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد پولیس سب ڈیویژن میں شامل موضع نرسیاپلی منڈل مدور میں آج چیریال سرکل انسپکٹر رگھو کی زیرقیادت منعقدہ زبردست تلاشی مہم کے دوران مدور پولیس نے وینکٹیش نامی کرانہ تاجر کے دکان پر چھاپہ مار کر زائد از 77 ہزار مالیت کے نمونہ گھٹکہ امبر پیاکٹس کو ضبط کرلیا گیا ۔ نیز وینکٹیش کو بذریعہ موٹر سیکل ممنوعہ اشیاء سربراہ کرنے والے موضع جگدیوپور کے ناگاراجو نامی ڈیلر کو گرفتار کیا ۔ بعد ازاں سرکل انسپکٹر آف پولیس چیریال ایل رگھو ، سب انسپکٹر کمراویلی ، بی نریندر ریڈی ہیڈ کانسٹبل مدور رمیش نے گٹکھا ، امبر و دیگر ممنوعہ اشیاء کی خفیہ خرید و فروخت کو غیرقانونی قرار دے کر ملوث عناصر کے سخت کارروائی کرنے و کرانہ تاجروں کو فی الفور ممنوعہ اشیاء کی فروخت کو روک دینے کا مشورہ دیا ۔
