۔78 ہزار سے زائد ایتھیوپیئن سوڈان میں پناہ گزین :اقوام متحدہ

   

عادیس ابابا : ایتھیوپیا کے تیگرائی نامی شورش زدہ علاقے سے فرار ہو کر سوڈان میں پناہ لینے والے افراد کی تعداد 78 ہزار تک جا پہنچی ہے۔ امور خارجہ کے مطابق، اقوام متحدہ کے نائب کمشنر برائے پناہ گزین روف مازو نے سوڈان کے صوبوں کاسالہ اور غداریف میں قائم مہاجر کیمپوں کا دورہ کیا۔ ان کیمپوں میں موجود مہاجرین نے وہاں درپیش مسائل سے روف مازو کو آگاہ کیا -رپورٹ کے مطابق، ملک میں جھڑپوں کے باعث ایتھیوپیا سے سوڈان میں پناہ لینے والے مہاجرین کی تعداد 78 ہزار سے زیادہ ہے۔