5ہزار افغان روزانہ ایرانی سرحد پر آتے ہیں ، ویانا نیوکلیئر مذاکرات کا حوالہ
تہران : ایران نے اطلاع دی ہے کہ حالیہ 4 ماہ میں افغانستان سے 8 لاکھ مہاجرین نے اس ملک میں پناہ لی ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ایک تحریری بیان کے مطابق وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے نارویجن ہم منصب
Aniken Hoytfeld
کے ساتھ افغانستان اور یمن میں انسانی بحران اور نیوکلیئر مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔یہ بتاتے ہوئے کہ سردی شروع ہونے کے ساتھ ہی ایران میں داخل ہونے والے افغان تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ ہوا، عبداللہیان نے کہا، “5 ہزار افغان روزانہ ایرانی سرحد پر آتے ہیں۔ پچھلے 4 ماہ میں 800,000 تارکین وطن افغانستان سے ایران آئے ہیں۔ افغانستان میں اپنا گھر بار چھوڑ کر آنے والے مہاجرین کو امدا د کی ترسیل کی کوشیں صرف کی جا رہی ہیں۔عبداللہیان نے کہا کہ ہم ناروے سے زمینی اور ہوائی راستے موصول ہونے والی امداد کو ضرورت مندوں تک پہنچائیں گے۔عبداللہیان نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونے والے نیوکلیئر مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں عمومی رجحان مثبت ہے۔اگر دوسرے فریق (روس، چین، انگلینڈ، فرانس اور جرمنی) نیوکلیئرمعاہدہ میں اپنے وعدوں کی مکمل طور پر پاسداری کرتے ہیں تو ایران بھی اس پر عمل درآمد کرے گا۔ مغربی ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنی نیک نیتی کو نہ صرف الفاظ سے بلکہ عمل سے بھی ظاہر کریں۔