۔8 اور 9 جنوری کو دو بینک یونینوں کی ہڑتال کا اعلان

   

نئی دہلی۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پی ایس یو بینک ملازمین کا ایک سیکشن 8 اور 9 جنوری کو دو روزہ ہڑتال کرے گی جو دراصل 10 مرکزی ٹریڈ یونینوں کی جانب سے حکومت کی ورکر مخالف پالیسی کے خلاف ملک گیر پیمانے پر کی جانے والی ہڑتال کی تائید میں کی جائے گی۔ وی آل انڈیا بینک ایمپلائیز اسوسی ایشن (AIBEA) اور بینک ایمپلائیز فیڈریشن آف انڈیا نے انڈین بینک ایسوسی ایشن (IBA) کو دو روزہ بینک ہڑتال بتاریخ 8 اور 9 جنوری کی اطلاع دے دی ہے جس کی وجہ سے بعض ریاستوں میں بینک کی سرگرمیاں متاثر ہوسکتی ہیں۔ یاد رہے کہ 26 ڈسمبر کو بھی 9 بینک یونینوں نے بھی ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے متعدد بینکوں کے 10 لاکھ ملازمین ہڑتال پر چلے گئے تھے۔