۔8 اور 9 جنوری کو ٹریڈ یونینوں کی عام ہڑتال کو سی پی آئی کی تائید

   

حیدرآباد 4 جنوری ( این ایس ایس ) سی پی آئی تلنگانہ سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے آج اعلان کیا کہ 8 اور 9 جنوری کو ٹریڈ یونینوں کی جو عام ہڑتال ہونے والی ہے سی پی آئی اس کی تائید کریگی ۔ ایک بیان میں وینکٹ ریڈی نے کہا کہ این ڈی اے حکومت کے خلاف ملک گیر سطح پر ہونے والی اس عام ہڑتال کو سی پی آئی کی مکمل تائید و حمایت حاصل رہے گی ۔ اس ہڑتال کے ذریعہ ’’ مودی ہٹاو ۔ دیش بچاو ‘‘ کا نعرہ دیا جائیگا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت مزدور پیشہ طبقات کے تعلق سے لاپرواہی والا رویہ اختیار کئے ہوئے ہے ۔