ممبئی 4 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی 10 سب سے قابل قدر کمپنیوں میں شامل آٹھ کمپنیاں جاریہ ہفتے مارکٹ ویالیویشن میں 89,535 کروڑ روپئے سے محروم ہوگئی ہیں۔ ایس بی آئی کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے ۔ اس کے بعد ریلائنس انڈسٹریز ‘ ایچ ڈی ایف سی بینک ‘ ایچ ڈی ایف سی ‘ انفوسیس ‘ آئی ٹی سی ‘ کوٹک مہیندرا بینک ‘ ایس بی آئی اور آئی سی آئی سی آئی بینک کو جاریہ ہفتے تجارت میں بھاری نقصانات ہوئے ہیں۔ صرف ٹی سی ایس اور ایچ یو ایل کو مارکٹ میں فائدہ حاصل ہوا ہے ۔