۔80 آئی فونس اور چار لاکھ کے ساتھ تین افراد گرفتار

   

Ferty9 Clinic

شمس آباد :۔ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں کسٹمس عہدیداروں نے تین افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 80 آئی فونس اور چار لاکھ نقد رقم کو ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب شارجہ سے شمس آباد ایرپورٹ آنے والی فلائیٹ نمبر G9-458 کے دو مسافرین جو لگیج بیلٹ کے قریب ایک باکس چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے جب باکس کھولا گیا تو اس میں جملہ 80 آئی فونس موجود تھے جن کی مالیت ایک کروڑ 65 ہزار روپئے بتائی گئی اور ساتھ ہی مزید ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضہ سے چار لاکھ روپئے نقد رقم برآمد ہوئی ۔ تینوں مسافرین کو گرفتار کر کے ان کے خلاف کسٹمس ایکٹ 1962 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ گرفتار شدہ افراد نے بتایا کہ وہ بڑے پیمانے پر واجب الادا اشیاء کی اسمگلنگ کیا کرتے ہیں جس سے انہیں زیادہ منافع ہوسکے ۔۔