۔80 ویں کل ہند صنعتی نمائش کی تیاریاں ، احتیاطی اقدامات

   

حیدرآباد /8 نومبر ( سیاست نیوز ) 80 ویں کل ہند صنعتی نمائش کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں ۔ نمائش سوسائٹی نے گذشتہ سال مہیب آتشزدگی واقع کے بعد احتیاطی اقدامات کا جائزہ لیا ہے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے کہا کہ حکومت نے نمائش کے دوران مختلف احتیاطی اقدامات کئے ہیں ۔ پولیس نمائش گراؤنڈ پر اوور ہیڈ الیکٹریل لائنس کو انڈر گراؤنڈ کیبل سسٹم میں بدل دیا گیا ہے ۔ یکم جنوری 2020 سے شروع ہونے والی نمائش کے دوران اسٹال ہولڈرس اور عوام الناس کی سلامتی کیلئے موثر انتظامات کئے گئے ہیں ۔