سرسہ : ہریانہ کے سابق چیف منسٹر اوم پرکاش چوٹالہ آج دوپہرکو ہریانہ اسکول ایجوکیشن بورڈ کے 10ویں کلاس کے پرچہ انگریزی کا امتحان دینے یہاں پہنچے ۔ چوٹالہ نے آج یہاں بتایا کہ انہوں نے دو سال پہلے 10ویں کلاس کے تمام مضامین کے امتحان دیئے تھے جبکہ وہ انگریزی میں فیل ہو گئے ۔لہٰذا اب وہ انگریزی پیپر کاکمپارٹمنٹ ایگزام دیرہے ہیں۔ انہوں نے پیپر کی پوری تیاری کی ہے ،یقین ہیکہ وہ اچھے نشانات کے ساتھ کامیاب ہوجائیں گے۔ سرسہ کے ایک اسکولمیں قائم امتحانی مرکز میں امتحان دینے پہنچے 86 سالہ سابق وزیراعلیٰ نے بتایا کہ انہوں نے بارہویں کلاس کا بھی امتحان دیا ہوا ہے لیکن بھیوانی بورڈ نے ان کا امتحان روک لیا ہے ’ انہوں نے اس کی وجہ سے 10 ویں کے انگریزی کے پیپر میں پاس نہ ہونا بتا یا ہے ۔