اَن لاک 4 آن لائن سروے
70.9 فیصد عوام نے آن لائن تعلیم سے طلبہ پر دباؤ بڑھنے کا اعتراف
حیدرآباد :۔ مقامی ٹیلی ویژن چیانل نے تین اہم موضوعات پر آن لائن پول کے ذریعہ عوامی رائے حاصل کی ۔ 59 فیصد عوام نے حیدرآباد میٹرو ریل کی خدمات بحال کرنے کی مخالفت کی ۔ 70.9 فیصد عوام نے آن لائن کلاسیس سے طلبہ پر دباؤ بڑھنے کا دعویٰ کیا ۔ 88.5 فیصد عوام موجودہ حالت میں اسکولس کی کشادگی کی مخالفت کی ۔ اَن لاک 4.0 پر ایک مقامی تلگو چینل نے کورونا بحران کے دوران عوام کے نبض کو ٹٹولنے کی کوشش کی ہے ۔ ان حالت میں میٹرو ریل کی خدمات بحال کرنے پر عوامی رائے حاصل کی گئی ۔ آن لائن کلاسیس پر جاری مباحث پر دوسرا سوال کیا گیا ۔ اسکولس کی کشادگی سے متعلق تیسرا سوال کیا گیا ۔ مرکزی حکومت نے اپنے تازہ رہنمایانہ خطوط میں 7 ستمبر سے مرحلہ وار اساس پر میٹرو ریل کی خدمات بحال کرنے کی منظوری دی مگر 51 فیصد عوام نے اس کی مخالفت کی اور 41 فیصد عوام نے اس کی تائید کی ۔ آن لائن کلاسیس سے متعلق دوسرے سوال پر 70.9 فیصد عوام نے اعتراف کیا کہ اس سے طلبہ پر دباؤ بڑھے گا جب کہ 29.1 فیصد عوام کوئی دباؤ نہ بڑھنے کا دعویٰ کیا ۔ 88.5 فیصد عوام نے اسکولس کے کشادگی کی مخالفت کی ہے ۔ 11.5 فیصد عوام نے اسکولس کے کشادگی کی تائید کی ہے ۔۔