٭ حکومت مدھیہ پردیش نے این ایم ڈی سی سے کہا ہے کہ 9 بلین ڈالرس والے بوندیر پراجیکٹ کے تحت نہایت قیمتی ہیروں کو کھوج کریں۔ یہ پراجیکٹ ریو ٹنٹو کمپنی نے چھوڑ دیا ہے۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ سرکاری ملکیتی کانکن کمپنی پہلے سے ہی پڑوسی مجھ گاواں کان میں کانکنی کا کام انجام دے رہی ہے جہاں اس نے تقریباً ایک ملین کیرٹ والے ہیرے دریافت کئے ہیں۔ این ایم ڈی سی اس پراجیکٹ کے تعلق سے پرجوش ہے اور مدھیہ پردیش میں ایک اور کان کی ذمہ داری قبول کرنا چاہتی ہے۔