۔9 جڑواں بچوں کا جنم

   

لندن : افریقی ملک مالی کی ایک خاتون نے مراقش میں 9 بچوں کو جنم دیا ہے اور تمام بچے صحتمند ہیں۔ مالی حکومت نے 25 سالہ حلیمہ کو علاج کیلئے مراقش بھیجا تھا ۔ ابتداء میں 7 جڑواں بچوں کے جنم لینے کی توقع تھی لیکن کامیاب آپریشن کے بعد حلیمہ نے 4 لڑکوں اور 5 لڑکیوں کو جنم دیاہے۔