۔9 ریاستوں میں کورونا کی دوسری لہر کا اثر نہیں

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : ملک میں کورونا انفیکشن کی دوسری لہر طوفان بن گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1.84 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں ، جبکہ ایک ہزار سے زیادہ افراد فوت ہوگئے ہیں۔یہ ایک دن میں پائے جانے والے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ محض چند ہفتوں پہلے جہاں ملک میں فعال کیسوں کی تعداد کم ہو کر ڈیڑھ لاکھ ہوگئی تھی ، اب یہ تعداد 13 لاکھ ہو چکی ہے،جس سے ملک کے ذمہ داروں کی نیند اڑچکی ہے ۔ تاہم ملک میں اب بھی 9 ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے ایسے بھی ہیں،جہاں کورونا کی دوسری لہر کا کچھ خاص اثر نظر نہیں آرہا ہے۔ مہاراشٹر متاثرہ ریاستوں میں سرفہرست ہے ،تاہم پہلی لہر کی طرح اس بار بھی بہت ساری ریاستیں اور مرکزکے زیر انتظام علاقے ہیں جہاں فعال معاملات کی تعداد 500 سے کم ہے۔ان میں شمال مشرق کی متعدد ریاستیں اور دیگر جیسے اروناچل پردیش،لکشا دویپ، جزیر ہ انڈمان نکوبار، منی پور شامل ہیں۔