۔9 سالہ بچی کا ریپ، قتل کے 2 مجرمان کو سزائے موت کا حکم

   

راولپنڈی: عدالت نے راولپنڈی کے علاقے جھنڈ چیچی میں 9 سالہ بچی زینب کے ریپ اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر 2 مجرموں کو سزائے موت سنادی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل نے ریپ اور قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔عدالتی فیصلے کے مطابق جرم ثابت ہونے پر بابر مسیح اور محمد عدنان کو 2،2 مرتبہ سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔علاوہ ازیں عدالت نے جرم چھپانے کا الزام ثابت ہونے پر خاتون ملزمہ انیقہ کو 7 سال قید ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔خیال رہے کہ واقعہ رواں برس 22 مارچ کو تھانہ سول لائن کی حدود میں پیش آیا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق تیسری جماعت کی طالبہ زینب شام کے اوقات میں اپنی والدہ سے پیسے لے کر دکان تک گئی تھی لیکن وہ واپس نہیں آسکی۔
اہل خانہ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق جب وہ زینب کی تلاش میں نکلے تو اہل محلہ نے بچی کو انیقہ کے ساتھ اس کے گھر کی طرف جاتے ہوئے دیکھا تھا۔