۔9 کارپوریشنوں اور 120 بلدیات کیلئے نامزدگیوں سے دستبرداری کا اختتام

   

حیدرآباد 14 جنوری (این ایس ایس) الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق تلنگانہ میں 22 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے نامزدگیوں سے دستبرداری کا عمل آج سہ پہر 3 بجے ختم ہوگیا۔ جس کے ساتھ ہی پارٹیوں کی طرف سے بی فارم دینے کا عمل بھی اختتام کو پہونچا۔ ریاستی الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ کارپوریشنوں کے 385 حلقوں کے لئے 1,786 پولنگ اسٹیشنس قائم کئے جارہے ہیں۔ 9 میونسپل کارپوریشنوں اور 120 بلدیات کے لئے 22 جنوری کو رائے دہی ہوگی اور 25 جنوری کو ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے جدید احکام کے مطابق کریم نگر میونسپل کارپوریشن کے انتخابات 25 جنوری کو ہوں گے۔ 27 جنوری کو ووٹوں کی گنتی کے بعد نتیجوں کا اعلان کیا جائے گا جہاں 16 جنوری تک نامزدگیوں سے دستبرداری اختیار کی جاسکتی ہے۔