٭ واشنگٹن : صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کے دن میکسیکو پر زور دیا کہ وہ منشیات کی کمپنیوں کے خلاف جو ان کی سرزمین پر سرگرم ہیں، جنگ چھیڑے اور کر ارض سے ان کا صفایا کردے جبکہ 9 امریکہ ۔میکسیکو کے شہری جو مورمون خاندان کے ارکان تھے، پیر کے دن ہلاک کردیئے گئے جس کا ذمہ دار ٹرمپ منشیات کی کمپنی کے ارکان کو قرار دیتے ہیں۔ مہلوکین میں تین خواتین اور 6 نابالغ شامل تھے جبکہ دیگر پانچ نابالغ زخمی ہوئے ۔